رباط (اے ایف پی) مراکش کے معروف اداکار رفیق بوبکر کیخلاف اسلام کیخلاف توہین آمیز تبصرہ کرنے پر عدالتی تحقیقات شروع کر دی گئی۔ ٭ اواگادوگو(اے ایف پی) ہیومن رائٹس واچ کے مطابق برکینا فاسو میں شدت پسندوں کے حملوں کے باعث 3سال میں ڈھائی ہزار سکول بند اور ساڑھے 3لاکھ بچے تعلیم سے محروم ہو گئے ہیں۔ ٭ پیرس (اے ایف پی)سوویت حملے سے قبل افغانستان کی لاجواب اور نایاب تصاویربنانے والے معروف فرانسیسی فوٹوگرافر رولنڈ میکواڈ انتقال کر گئے ۔٭ نیویارک(اے ایف پی )ہم جنس پرستوں کے حقوق اور ایڈزکیخلاف سرگرم کارکن،لکھاری لیری کرامر 84برس کی عمر میں چل بسے ۔٭ کاراکس(نیٹ نیوز)وینزویلا میں سیاسی بحران سے متاثرہ افراد کے لیے بین الاقوامی ڈونر کانفرنس میں مجموعی طور پر ڈھائی ارب یورو کا اعلان کیا گیا ہے۔ ٭تہران(نیٹ نیوز)شمالی ایران میں پولیس نے ایک شخص کو اپنی 14 سالہ بیٹی کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔واقعہ کے خلاف شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ ٭نئی دہلی (این این آئی)بھارت میں ایک شخص نے ازدواجی زندگی میں خرابیوں کا ذمہ دار گوگل میپ کو ہی ٹھہرا دیا ۔ ٭ نیویارک(نیٹ نیوز )اقوام متحدہ کی متعدد ایجنسیوں نے سمندری حدود میں کام کرنے والے بحری اور فضائی عملے کو اہم کارکن کا درجہ دینے کے لیے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔٭واشنگٹن (این این آئی)امریکہ نے داعش سربراہ کو بلیک لسٹ میں شامل کرنیکا خیر مقدم کیا ہے۔ ٭تہران(صباح نیوز)ایرانی پارلیمنٹ کے گیارہویں دور کا آغاز ہوا جس میں نو منتخب نمائندوں نے حلف اٹھا لیا۔