لاہور(بابر علی )محکمہ ہاؤسنگ، اربن ڈویلپمنٹ ،پبلک ہیلتھ انجینئرنگ نے صوبائی دارلحکومت لاہور کی سابقہ 28 یونین کونسلوں میں ترقیاتی سکیمیں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ترقیاتی سکیموں کے تحت سیوریج ، ڈرینج، واٹر سپلائی اور گلیوں کی تعمیر کے کام کیے جائیں گے جبکہ کام کی تکمیل کے لئے 40 کروڑ روپے کے فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔ جن سابقہ 28 یونین کونسلوں میں ترقیاتی کام کیے جائیں گے ان میں یوسی 105حسن ٹاؤن، اعوان ٹاؤن، یوسی 106 مصطفیٰ پارک ڈبن پورہ ، یوسی 109مرغزار کالونی، یوسی 110 ٹھوکر نیاز بیگ، یوسی 111 ہنجر وال، یوسی 113 نیاز بیگ کینال ویو، یوسی 114 جوہر ٹاؤن، یوسی 220 وفاقی کالونی،یوسی 221 جوہر ٹاؤن، یوسی 222 اجودیہ پور،یوسی 229 قائد ملت کالونی چونگی امر سدھو، یوسی 231 پاک کالونی ،یوسی 232 سیکٹ بی ٹاؤن شپ، یوسی 234 سیکٹر ون ٹاؤن شپ ، یوسی 235 ٹاؤن شپ، یوسی 236 گرین ٹاؤن سیکٹر سی ٹو ، یوسی 237 گرین ٹاؤن سیکٹر ڈی ٹو ،ودیگر علاقے شامل ہیں۔ ترقیاتی سکیموں کو آٹھ حصوں میں تقسیم کیا گیا، ہر حصہ میں 5کروڑ روپے کے کام کیے جائیں گے ۔