دانش احمد انصاری

 

گزشتہ چند برسوں میں سوشل میڈیا صارفین کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ سوشل پلیٹ فارمز کے ساتھ بڑھتی ہوئی عوامی مشغولیت کے پیش نظر متعدد کمپنیوں نے اپنی ایپلی کیشنز متعارف کروا دی ہیں۔ لیکن انٹرنیٹ کے اِس تیز رفتار دور میں سروائیو صرف وہی کر سکتا ہے جو بہتر سے بہترکی تلاش میں مصروف رہے اور صارفین کو مشغول رکھنے کے لیے کوئی کسر اُٹھا نہ رکھے۔ ایک دوسرے کے خلاف مسابقت کرنے والے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا ایک پہلو یہ بھی ہے کہ وہ اکثر ایسی نئے فیچر اپناتے ہیں جو حریف اپنے پلیٹ فارم پر مہیا کرتا ہے۔ تا کہ زیادہ سے زیادہ صارفین کو اپنے پلیٹ فارم پر آنے کے لیے آمادہ کیا جاسکے۔ 

گزشتہ چند برسوں میں متعدد سوشل پلیٹ فارمز نے ’ڈارک موڈ‘ کا آپشن متعارف کروایا ہے۔ ’ڈارک موڈ‘ بنیادی طور پر ایک تھیم ہے جو کسی مخصوصی ایپلی کیشن کے یوزر انٹرفیس کے پس منظر میں تمام رنگوں کو سیاہ کرتا ہے۔اِس فیچر کو متعارف کروانے کی بنیادی وجہ اندھیرے میں سمارٹ فون استعمال کرنے والے صارفین کی آنکھوں کو نیلی روشنی سے محفوظ رکھنا ہے۔ یاد رہے کہ کسی بھی ایپلی کیشن میں ’ڈارک موڈ‘ یعنی انٹرفیس کو سیاہ کر دینے سے سمارٹ فون سے نکلنے والی نیلی روشنی کی شدت میں غیر معمولی حد تک کمی واقع ہو جاتی ہے۔ متعدد سائنسی تحقیقات میں بھی اِس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ سونے سے قبل ڈارک موڈ کے فیچر سے لیس ایپلی کیشن استعمال کرنے والے صارفین نیند کے مسائل کا شکار نہیں ہوتے۔ 

پنٹیرسٹ کے ترجمان کے مطابق کمپنی اپنی ایپلی کیشن میں ’ڈارک موڈ‘ کا نیا تھیم متعارف کروانے کے لیے کام ک رہی ہے۔ پنٹیرسٹ نامی ایپلی کیشن کو دنیا بھر کے بہترین سوشل پلیٹ فارمز میں ایک شاندار اضافہ سمجھا جاتا ہے۔ 2010ء میں لانچ ہونے کے بعد مذکورہ ایپلی کیشن کے صارفین میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ آج دنیا بھر میں اِس کے کُل صارفین کی تعداد 35 کروڑ سے زائد ہے۔ اپنے حریف سوشل پلیٹ فارمز سے مقابلے کرنے کے لیے پنٹیرسٹ بھی آئے روز کوئی نیا فیچر متعارف کرواتا رہتا ہے اور جلد ہی ’ڈارک موڈ‘ کا آپشن بھی پیش کر دے گا۔ 

طاق منڈیوں پر زور دینے کی وجہ سے پنٹیرسٹ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی حیثیت سے زیر اثر سمجھا جاتا تھا ، لیکن صارفین کے لیے مواد کی دریافت کا نیٹ ورک مہیا کرکے،انٹرفیس کو تبدیل کرکے اور زیادہ سے زیادہ خصوصیات کو اس مرکب میں شامل کرکے پنٹیرسٹ اپنی اپنے صارفین کی تعداد میں اضافہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ ڈارک موڈ کو شامل کرنا اس کی ایک زندہ مثال ہے ۔