ساہیوال(مانیٹرنگ ڈیسک) ساہیوال واقعہ میں ماں نے اپنی جان دے کر 2بچوں کو بچا لیا۔عینی شاہدین کے مطابق جب پولیس اہلکاروں نے گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی تو گاڑی میں بیٹھی خاتون نے اپنے بچوں کو اپنی آغوش میں چھپا لیا اور پولیس کی گولیاں خود اپنے جسم پر کھا لیں جس کے باعث وہ موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئی تاہم اپنے 2 معصوم بچوں کی جان بچا گئی۔