Common frontend top

پنجاب کابینہ: بلدیاتی نظام کا مسودہ قانون اور رمضان پیکیج منظور،طالب رضوی پنجاب بینک کے نئے صدر مقرر

هفته 20 اپریل 2019ء





لاہور(خصوصی نمائندہ) پنجاب کابینہ نے سابق صوبائی حکومت کے آخری سال میں کی گئی بے ضابطگیوں،کرپشن اور خورد برد کے خلاف ایکشن کے لئے پنجاب حکومت کے اکاؤنٹس کے بارے میں آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی سپیشل آڈٹ رپورٹس2016-17 کا بریف جائزہ لے لیا ،کابینہ اسکے تفصیلی جائزے کے بعد جلد اسے پنجاب اسمبلی میں پیش کر دیگی ،سپیشل آڈٹ رپورٹس پنجاب اسمبلی پبلک اکاونٹس کمیٹی کو بھیجی جائے گی جواس پر کارروائی کے لئے اپنی سفارشات دے گی، پنجاب کابینہ نے رمضان پیکیج 2019 کی منظوری دی گئی،پیکیج کے تحت صوبہ بھر میں 309 رمضان بازار لگائے جائیں گے ،رمضان المبارک میں 2 ہزار کے قریب دسترخوان کا اہتمام کیا جائے گا،طالب رضوی کو پنجاب بنک کا نیا صدر مقرر کرنیکی منظوری دی گئی ۔ پنجاب کابینہ کا آٹھواں اجلاس وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کی زیر قیادت ایوان وزیر اعلیٰ میں ہوا، جس میں کابینہ ممبران،متعلقہ سیکریٹریز اور دیگر افسران نے شرکت کی،اجلاس میں 34 نکاتی ایجنڈے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019 کی منظوری دی گئی،اجلاس میں واٹر ایکٹ 2019 کے مسودے کی منظوری دی گئی،ایکٹ کے تحت واٹر ریسورسز کمیشن بنے گا جس کے وزیراعلیٰ چیئرمین ہوں گے ،بغیر لائسنس پانی نکالنے پر پابندی ہوگی،حالیہ بارشوں میں ہونے والے نقصانات کے ازالے کیلئے سروے کا حکم دیا گیا ،سروے رپورٹ کی روشنی میں مالی امداد دینے کا فیصلہ کیا جائے گا،پنجاب وٹنس پروٹیکشن ایکٹ2018 کی منظوری،ایکٹ کے تحت وٹنس پروٹیکشن بورڈ تشکیل دیا جائے گا۔پنجاب تھرمل پاور پرائیویٹ لمیٹڈ کے لئے گورنمنٹ گارنٹی اور ڈیٹ اتھارٹی کی مد میں10ارب روپے کے فنڈز کے اجراء کی منظوری دی گئی،پنجاب الیکٹرانک سٹامپ پیپرز رولز 2016میں ترمیم کی منظوری دی گئی،پنجاب حکومت کے اکاؤنٹس کے بارے میں آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی سپیشل آڈٹ رپورٹس2016-17 کو کابینہ میں پیش کیا گیا،پنجاب کابینہ کی منظوری کے بعد رپورٹس کو پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائے گا،ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقے کو تحصیل کوہ سلیمان کا درجہ دینے کی منظوری دی گئی،غازی میڈیکل کالج ڈیرہ غازی خان میں راجن پور اور ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقوں کے طلبہ کے لئے 5نشستیں مخصوص کرنے کا فیصلہ کیا گیا،ساؤتھ پنجاب فاریسٹ کمپنی کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا،پنجاب سیلز ٹیکس آن سروسز ایکٹ2012 کے تحت ریڈویسڈ ریٹس سکیم کی منظوری دی گئی،پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی فیصل آبادکے لئے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اراکین کی تقرری،پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے ذریعے پا پولیشن ویلفیئر پروگرام پنجاب2017-20کے لئے فنانسنگ ،شعبہ صحت اور شعبہ پاپولیشن ویلفیئر کے ڈیوالڈ ورٹیکل پروگرامزکے لئے فنڈز ،ڈینگی کے فوری تدارک کے لئے ریگولیٹری اقدامات کے تحت ٹمپریری ریگولیشنز 2019 ،پنجاب اینیمل ہیلتھ بل2019 ،گرانٹ کی شرح میں اضافے اور ماہانہ گرانٹ کی اہلیت کے معیار کے از سر نو تعین کیلئے بناویلنٹ فنڈ رولز میں ترامیم،720میگا واٹ کے کیروٹ پاور پراجیکٹ کیلئے اراضی کی منتقلی ،ایل پی جی کی مارکیٹ ویلیو کے مطابق لیکویڈ پٹرولیم گیس کی رائلٹی کے امور کی منظوری دی گئی،ضلع منڈی بہاؤ الدین کے علاقے رسول میں پنجاپ یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے قیام،پنجاب سیلز ٹیکس کے سروسز ایکٹ 2012 کے سیکنڈ شیڈول میں ترمیم ، پنجاب میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشنز ریفارمز ایکٹ 2019 کی بھی منظوری دی گئی،پنجاب کابینہ کے اجلاس میں رمضان پیکیج 2019 کی منظوری دی گئی،پیکیج کے تحت صوبہ بھر میں 309 رمضان بازار لگائے جائیں گے ،رمضان المبارک میں 2 ہزار کے قریب دسترخوان کا اہتمام کیا جائے گا،اجلاس میں بینک آف پنجاب کے نئے صدر کی تقرری کی بھی منظوری دی گئی،محکمہ آبپاشی کے انجینئرنگ سٹاف کی تنخواہوں میں اضافے کی اصولی منظوری دی گئی ،تنخواہوں میں اضافے کے کیس کو کابینہ کمیٹی برائے فنانس میں پیش کیا جائے گا،اجلاس میں صوبائی کابینہ کے 7 ویں اجلاس کے منٹس کے فیصلوں کی توثیق کی گئی،صوبائی کابینہ کمیٹی برائے فنانس کے چوتھے ، پانچویں اور 6ویں اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سردار عثمان بزدارماضی کے مقابلے میں عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے زیادہ سے زیادہ سبسڈی دیں گے ،رمضان المبارک میں ریلیف کیلئے پوری ٹیم متحرک کردار ادا کرے گی،اشیائے ضروریہ مارکیٹ کے مقابلے میں رمضان بازاروں میں سستے داموں دستیاب ہوں گی۔گندم خریداری مہم کیلئے بھی وزراء اور دیگر نمائندے گندم خریداری مراکز کے دورے کریں۔آئندہ کابینہ کا اجلاس 15 روز بعد ہوگا،صوبائی کابینہ کے اجلاس کے بعد وزیر اطلاعات پنجاب صمصام بخاری نے میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ پنجاب کابینہ پندرہ روز کے بعد منعقد ہو گی۔ وزراء اور معاونین خصوصی کو عوامی مفاد میں دوروں کی ہدایت کی گئی ہے ، پنجاب میں فی الحال کوئی تبدیلی نہیں ہو رہی، لیکن کسی بھی چیف ایگزیکٹیو کو یہ اختیار ہے کہ وہ کسی کو بدل سکے ، اس بار رمضان میں گذشتہ حکومت سے زیادہ سبسڈی دی جائے گی۔ 

 

 



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں










اہم خبریں