منی لانڈرنگ کرنے والے جرم کے بعد اسے قانونی حیثیت دے دیتے ہیں: عمران خان

پیر 15 اپریل 2019ء





اسلام آباد ( خبر نگار خصوصی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے منی لانڈر جرم کرنے کے بعد اسے قانونی حیثیت دے دیتے ہیں۔ چور اچکے اور منی لانڈر جرم کرنے کے بعد اسے قانونی شکل دینے کیلئے کوئی قانونی حل نکال لیتے ہیں ۔ منی لانڈرنگ کرنے والوں سے جب کوئی سوال کرے تو ان کا غصہ واضح ہو جاتا ہے ۔ ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے فرانسیسی ماہر اقتصادیات فریڈرک باسٹائیٹ کا ایک قول شیئر کرتے ہوئے کہا ہے فریڈرک باسٹائیٹ کا قول منی لانڈرنگ کرنے والوں کے حوالہ سے ایک سچ ہے ۔ وزیراعظم نے جو قول شیئر کیا ، اس میں باسٹائیٹ نے کہا ہے کہ لوٹ مار معاشرہ کے ایک طبقہ کیلئے زندگی کا طریقہ بن جاتا ہے ، وقت کے ساتھ ساتھ یہ طبقہ لوٹ مار کیلئے نظام قانون بنا لیتا ہے ، یہ نظام اسے لوٹ مار کی اجازت اور اخلاقی جواز فراہم کرتا ہے ۔جب ان لوگوں سے جرائم کے بارے میں پوچھا جائے تو وہ ناراضگی کا اظہار کرتے ہیں ۔ 

 

 



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں

آج کے کالم