BN

کراچی : پاک فوج کے ایئرڈیفنس کا فائر پاور کا شاندار مظاہرہ :ایل وائی 80 سے فضائی دفاع مزید مضبوط ہوا: آرمی چیف

جمعه 11 جنوری 2019ء





اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک ) پاک فوج کے ایئرڈیفنس نے کراچی کے قریب واقع فائرنگ رینجز میں اپنی فائر پاور کا شاندار مظاہرہ کیا جس کا مشاہدہ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ اور ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے بھی کیا۔آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایئر ڈیفنس ویپن سسٹمز کی جانب سے فائرپاور کا مظاہرہ دو ہفتوں سے جاری البیضا 2019 مشق کے اختتامی تقریب کے موقع پر کیا گیا۔پاک فوج کے ہتھیاروں کی رینج میں حال ہی میں شمولیت اختیار کرنے والے لانگ رینج ایئر ڈیفنس ویپن سسٹم 'ایل وائی 80' نے بھی پہلی بار اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا جو اختتامی تقریب کا طرہ امتیاز تھا۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوج کے افسران اور جوانوں سے گفتگو بھی کی اور انہیں فائرپاور صلاحیتوں کے کامیاب مظاہرے پر مبارکباد پیش کی۔آرمی چیف نے کہا ایل وائی 80 نے آرمی ایئر ڈیفنس کے فضائی دفاع کی صلاحیتوں میں اضافہ کیا ۔ اس سے پاک فضائیہ کی قوت میں بھی اضافہ ہوا جو ملکی فضائی حدود کی نگہبان ہے ۔پاک فضائیہ کیساتھ ملکر فضائی دفاعی نظام مزید مضبوط بنائیں گے ۔اس موقع پر پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے بھی ایل وائی 80 کی شمولیت پر پاک فوج کو مبارکباد پیش کی۔ اختتامی تقریب کے موقع پر کور کمانڈر کراچی، آرمی ایئر ڈیفنس کمانڈ کے کمانڈر اور دیگر سینئر کمانڈرز اور پرنسپل سٹاف آفیسرز موجود تھے ۔ 

 

 



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں

آج کے کالم