BN

حمزہ آج پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا ریلیف پیکیج دینگے :مریم نواز

پیر 04 جولائی 2022ء





لاہور(سٹاف رپورٹر ،مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کی نائب صدرمریم نوازنے کہاہے حمزہ شہباز آج پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا ریلیف پیکیج دینگے ، عمران خان آئی ایم ایف کے ہاتھوں پاکستان کوگروی رکھ گیا، اگرملک دیوالیہ ہونے کاخطرہ نہ ہوتاتوہم مرجاتے لیکن قیمتیں کبھی نہ بڑھاتے ۔پی پی158 دھرم پورہ میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مریم نوازنے کہا یہ دھرم پورہ نہیں پورے لاہورکاجلسہ لگ رہاہے ،نوازشریف لندن بیٹھ کر یہ جلسہ لائیو دیکھ رہے ہیں، پٹرولیم مصوعات کی قیمتیں دل پرپتھررکھ کر بڑھانا پڑیں لیکن قیمتیں بڑھانے کے بعدہم گھروں میں چھپ کرنہیں بیٹھے ،نوازشریف نے کہاجائواورانکوبتائومجھے انکی تکلیف کااحساس ہے ،جہاں قیمتیں بڑھنے کارنج ہے وہاں اس بات کی تسلی ہے عوام یہ جانتے ہیں قیمتیں کیوں اورکس کی وجہ سے بڑھانا پڑیں،فتنہ خان کی طرح یہ نہیں کہوں گی گھبرانانہیں ،میں کہوں گی گھبرانا نہیں آ پکے یہ خادم دن رات محنت کرکے اللہ تعالی کی مددسے آپکی مشکلات آسان بنائیں گے ،ہم جان لڑادینگے مگر آپکو ان مشکلات سے نجات دلاکررہیں گے ،کیانوازشریف نے 2018سے پہلے لوڈشیڈنگ صفرپرلاکر دکھائی کہ نہیں؟ لوڈشیڈنگ فری پاکستان دیاتھانا؟فتنہ خان کی چارسال کی نااہلی کے بعدجب شہبازشریف کو حکومت ملی تودس دس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ واپس آچکی تھی،جو22گھنٹے کی لوڈشیڈنگ زیروپرلاسکتا ہے کیاوہ اس بار10گھنٹے کوزیروپرنہیں لا سکتا؟لائے گا،مہنگائی بھی کم ہوگی، کرسی کیا گئی،عمران خان کا دماغی توازن ہل گیا،کبھی کہتاہے نیوٹرلز کونیوٹرل ہوناچاہئے ،کبھی کہتا ہے نیوٹرلزمداخلت کیوں نہیں کرتے ،75سال میں پہلا سیاستدان دیکھاہے جواپنی تقریروں میں نیوٹرلز کوآوازیں دیتاہے کہ خداکاواسطہ مجھے دوبارہ اقتدارمیں لائو لیکن یہ اتنااحسان فراموش آدمی ہے ،یہ شاید پہلاآدمی ہے جس کو نیوٹرلز نے انگلی پکڑکرچلایا،اس کے اپنے پرویزالہی فرماتے تھے جواس کی نیپیزتک بدلتے تھے ،انکوآوازیں دیتاہے مجھے اقتدارکی سیڑھی تک پہنچائو،چارسال تک اس کوبیساکھیوں پرچلنے کی عادت پڑگئی تھی،بیساکھیاں جاتے ہی دھڑام سے منہ کے بل آگرا،جلسوں میں یہ لوگوں کو آوازیں دیتا ہے ،رات کواسکی بیوی پنکی پیرنی سوشل میڈیاکے لوگوں کوکہتی ہے پاکستان کے اداروں کیخلاف ٹرینڈزچلائو، عمران خان کے دورمیں عوام غریب ہوگئے ،فرح،گوگی ،اس کاخاونداور عمران خان کے سوتیلے بچے امیرہوگئے ،عمران خان سے بڑا پنجاب کا کوئی دشمن نہیں،فتنہ خان سن لو! سترہ جولائی کو پنجاب آپ کی سیاست کا صفایا کردے گا، مسلم لیگ ن کے امیدوار رانا احسن شرافت ،رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر ،عظمی ٰبخاری اور شعیب صدیقی نے بھی جلسے سے خطاب کیا۔

 

 



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں










اہم خبریں