شیخوپورہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ایکسین کنسٹریکشن شیخوپورہ ڈویژن عمربلال چودھری نے کہا ہے کہ جولائی 18 ء سے جون 2019 ء ڈویژن میں الیون کے وی کے 36 نئے فیڈر چالو کرکے ننکانہ صاحب اور شیخوپورہ کے کئی قصبات میں بجلی کی بے جا بندش اور وولٹیج میں کمی بیشی جیسے مسائل کا ازالہ کردیا گیا ہے جبکہ 120 نئے ٹرانسفارمرز بھی نصب کردئیے گئے ہیں جس سے صارفین کی شکایات ازالہ ہوا ہے ۔