Common frontend top

آئی ایم ایف شرائط پر عملدآمد کیلئے 5 سالہ نئی ٹیکس پالیسیاں لانے کا فیصلہ

اتوار 14  اگست 2022ء





اسلام آباد (92 نیوزرپورٹ، مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط پر عملدرآمد کیلئے مزید پانچ سالہ نئی ٹیکس پالیسیاں سامنے لانے کا فیصلہ کرلیا،آئی ایم ایف کی شرائط پرعملدرآمدکیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک پہلی قسط 2022/23 میں500 ملین ڈالر فراہم کرے گا،ذرائع ایف بی آر کے مطابق دوسری قسط 2024/25 میں مزید500ملین ڈالرملیں گے ۔ملکی معیشت کے تمام متعلقہ شعبوں میں کاربن پرائسنگ ٹیکس لگایا جائے گا، اس اقدام کو نیشنل ٹیکس پالیسی کا حصہ بنانے کا بھی فیصلہ کر لیا گیا، ہر سیکٹر میں ٹیکس گیپ رپورٹ تیار کی جائے گی۔ذرائع ایف بی آر کے مطابق آئندہ 5سال کے وفاقی بجٹ میں مرحلہ وار ٹیکسوں کا بوجھ ہر سیکٹر پر منتقل کیا جائے گا، ٹیکس چوری کے راستے بند کرنے اور ملی بھگت سے ٹیکسوں سے ٹیکس بچانے کا خاتمہ کیا جائے گا، ان لینڈ ریونیو کوڈ بل اسی ماہ قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ٹیکس وصولی کے عمل کو آسان بنایا جائے گا اور ٹیکسوں کا دائرہ کار ہر قابل ٹیکس آمدن تک بڑھانے کا روڈ میپ تیار کرلیا گیا،ذرائع آیف بی آرکے مطابق جی 20 کی طرز پر کراس بارڈر ٹرانزیکشن ٹیکس کا نیا نظام بھی لاگو کیا جائے گا، ٹیکسوں کی رضا کارانہ ادائیگی یقینی بنانے کیلئے بنیادی ٹیکس شرائط تبدیل کی جائیں گی، ٹیکس چوری کے مرتکب سیکٹرز میں الیکٹرانک مانیٹرنگ کا نظام نصب کروایا جائے گا۔علاوہ ازیں سعودی عرب کی جانب سے 3ارب ڈالرسیف ڈیپازٹ کی مدت میں توسیع کاامکان،غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق سعودی عرب کے سٹیٹ بینک میں 3ارب ڈالر سیف ڈیپازٹ کی مدمیں پڑے ہیں، سعودی وزارت خزانہ جلدسیف ڈیپازٹ کی مدت میں توسیع کرے گی، ادھارتیل کی مدمیں 100ملین ڈالرکی اضافی سہولت بھی فراہم کیے جانے کاامکان ہے ۔

 

 



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں










اہم خبریں