Common frontend top

تیسرے ون ڈے میں بھی کامیابی، پاکستان کا ویسٹ انڈیز کیخلاف کلین سویپ

پیر 13 جون 2022ء





ملتان (جنرل رپورٹر ) پاکستان نے تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں ویسٹ انڈیز کو 53 رنز سے شکست دیکر کلین سویپ مکمل کرلیا،آل رائونڈ شاداب خان کو شاندار 81 رنز بنانے اور چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کرنے پر پلیئر آف دی میچ جبکہ 199رنز بنانے پر امام الحق کو پلیئر آف دی سیریز قرار دیا گیا ۔ پاکستان کے 270 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 38 ویں اوور میں 216 رنز بناکرآؤٹ ہوگئی۔عقیل حسین 60 رنز بناکر نمایاں رہے ۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 48اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 269 رنز بنائے ۔ فخر زمان 35، امام الحق 62، بابراعظم 1، محمد رضوان 11،خوشدل شاہ 34، محمد نواز 8،محمد وسیم6رنز بنا کر آئوٹ ہوئے ۔ آل راؤنڈر شاداب خان نے 86 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ویسٹ انڈین کپتان نکولس پوران نے 10 اوورز میں48 رنزدے کر4 وکٹیں حاصل کیں جب کہ وکٹ کیپربلے باز نکولس پوران نے ون ڈے میں پہلی بارمکمل اوورز کرائے ۔ کیموپال نے 2، عقیل حسین، جیڈن سیلزاورہائیڈن واش نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ مٹی کے طوفان کے باعث میچ کو 48 اوورز تک محدود کردیا گیا ۔ موسم کی خرابی اور گرد و غبار کے باعث میچ کو تقریباً ایک گھنٹے تک روکا گیا ۔ میچ دوبارہ شروع ہوا تو ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں نے ماسک پہن کر فیلڈنگ کی۔پاکستان کی جانب سے 23 سالہ فاسٹ باؤلر شاہنواز دھانی نے ون ڈے ڈیبیو کیا۔ شائی ہوپ 21،کائل میئرز5،شمارہا بروکس18، کیسی کارٹی33،کپتان نکولس پوران11، روومین پاول10،عقیل حسین60، کیمو پال21 ، روماریو شیفرڈ16رنز بنا کر آئوٹ ہوئے ۔حسن علی ، محم نواز نے دو ، دو ، شاہنواز دھانی اور محمد وسیم نے ایک ایک جبکہ شاداب خان نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ میچ کے بعدگفتگوکرتے ہوئے کپتان بابراعظم نے کہا کہ پلان پرعمل کرکے کامیابی حاصل کی،شاداب خان نے کہابولنگ کیساتھ آج بیٹنگ میں بھی پرفارم کرکے اچھالگا۔پلیئرآف دی ٹورنامنٹ امام الحق نے کہابیک ٹوبیک میچزسے اعتمادملتاہے ،چیئرمین پی سی بی رمیزراجانے کہاملتان اورفینز! آپ کاشکریہ، میچ کے دوران کئی تماشائی ٹکٹ ہاتھ میں تھامے گرائونڈ میں داخل ہونے کیلئے پاپڑ بیلتے رہے اور سٹیڈیم کے اندر کوئی سیٹ خالی نہیں تھی اور پولیس نے ٹکٹ ہولڈرز کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج بھی کیا ۔

 

 



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں










اہم خبریں