اسلام آباد(نیٹ نیوز ) تحریک انصاف کے رہنما اور چیئرمین عمران خان کے قریبی ساتھی جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ ان کا کام پورا ہوچکا ہے ، اب وہ گھر بیٹھ کر فارمنگ اور بزنس کریں گے ۔نومنتخب وزیراعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت سے قبل ایک بیان میں جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ میرا ایک مشن تھا، جو پورا ہوگیا۔21 اگست کو ملک سے باہر جا رہا ہوں۔جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ میں اب گھر بیٹھوں گا ،فارمنگ کروں گا اور بزنس کروں گا۔جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ عمران خان نے 22 سال انتھک محنت کی۔ پی ٹی آئی کا 100 دن کا پلان تیار ہے اور مجھے اعتماد ہے کہ سب کی نیتیں صاف ہیں۔ جہانگیر ترین