مکہ المکرمہ (نیٹ نیوز) حرم شریف میں لوگوں کو مطاف کے حصے میں طواف دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دے دی گئی، کئی روز سے جاری بندش کے خاتمے کے بعد بیت اللہ کا طواف دوبارہ شروع کردیا گیا، اس دوران کم لوگوں کا اجتماع ہی طواف کر سکے گا، طواف کے دوران خانہ کعبہ کے گرد حفاظتی ڈھانچہ کھڑا کیا گیا ہے اور زائرین کو کعبہ کے قریب جانے کی اجازت نہیں ہوگی، کورونا  وائرس کی روک تھام کے لیے سعودی حکومت نے 23 مارچ سے 21 روز کے لیے جزوی کرفیو کا اعلان کر رکھا ہے ، سعودی حکام نے اس سے قبل وائرس سے بچاؤ کے لیے خانہ کعبہ کے طراف سپرے کے لیے مطاف خالی کرایا تھا اور طواف کے عمل کو روک دیا گیا تھا ۔