Common frontend top

’’ایاسا ‘‘نے 32 یورپی ممالک میں پاکستانی پائلٹس کو کام سے روک دیا

بدھ 08 جولائی 2020ء





کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک، نیٹ نیوز )یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (ای اے ایس اے ) نے 32رکن ممالک کوپاکستانی پائلٹس کوکام سے روکنے کاحکم جاری کردیا۔ ایاسانے رکن ممالک سے پاکستانی پائلٹس کی تفصیلات بھی طلب کرلیں ۔ یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے رکن ممالک کوخط لکھ دیا۔خط کے مطابق پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کیے گئے 40 فیصد لائسنسز میں بے ضابطگیوں کی شکایات منظرعام پر آئی ہیں جو باعث تشویش ہے ۔ایجنسی اپنے ارکان کو مطلع کرتی ہے کہ وہ پاکستانی لائسنس پر کام کرنے والے پائلٹس کو معطل کردیں اور آپ کی آرگنائزیشن میں اگر کوئی پاکستانی لائسنس یافتہ پائلٹ کام کررہاہے تواس کی تفصیلات فراہم کی جائیں اوران پائلٹس کو فضائی آپریشن میں کام کرنے سے روک دیاجائے ۔

 

 



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں










اہم خبریں