تائی پے (نیٹ نیوز) تائیوان کی آئینی عدالت نے فیصلہ دیا کہ بغیرشادی ازدواجی تعلقات جرم نہیں ہے ۔٭سڈنی (اے ایف پی) آسٹریلوی ہائیکورٹ نے ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی جانب سے 1975ء میں وزیراعظم گوگ وٹلم کو برطرف کرنے کے متعلق خط کو جاری کرنے کا حکم دیدیا۔٭لندن (نیٹ نیوز) برطانوی وزیراعظم کے مشیر ڈومنک کمنگز کے استعفیٰ کیلئے آن لائن پٹیشن پر 10لاکھ سے زائد افراد نے دستخط کر دئیے جبکہ ان کا کہنا ہے کہ وہ مستعفی نہیں ہونگے ۔٭ایتھنز (این این آئی)یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں ایک ماہ سے ایک فلسطینی شہری پراسرار طور پر لاپتہ ہے جس پر فلسطینی شہری کے اہل خانہ کے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انسانی حقوق کے عالمی اداروں کی طرف سے لاپتہ فلسطینی کی تلاش میں مدد کی اپیل کی ہے ۔٭ انقرہ(این این آئی) ترکی کی جانب سے 50 داعشی جنگجوئوں کو لیبیا بھیجنے کا انکشاف ہوا ہے ، جنگجوئوں کو النصرہ فرنٹ کی بیعت کرنے اور تنظیم ٹوٹنے کے بعدبھیجا گیا۔٭ہوانا (صباح نیوز)کیوبا کی حکومت نے چین کے داخلی امور میں امریکی مداخلت کی مذمت کرتے ہوئے چین کے قومی سلامتی کو مضبوط کرنے کے فیصلے کی حمایت کا اظہار کیا ہے ۔ ٭تہران (این این آئی)ایران کی 2020ء کی پہلی سہ ماہی میں بھارت کو برآمدات میں 94 فیصد کمی واقع ہوئی ہے ۔