مکرمی !سندھ کے کپتان مراد علی شاہ صاحب نے اس صفائی مہم کا آغاز عوام کی گرفتاری اور پولیس کی کمائی سے شروع کردیا ہے اور کچرا پھینکنے والوں کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کرنے کا سلسلہ اور باقاعدہ گرفتاریاں بھی شروع ہوچکی ہیں۔پولیس کچرا پھینکنے والوں کو ایسے گرفتارکررہی ہے کہ کوئی دہشت گرد ہوں۔ کیا ہی بہتر ہوتا کہ وزیر اعلیٰ صاحب کراچی کے عوام سے یہ مطالبہ کرتے اور ان کو انعام دیتے اس اعلان کے ساتھ کہ اگر کسی علاقے میں کچرادان موجود نہیں ہے تو وہاں کی ویڈیو بنا کر بھیجی جائے اور انعام کی رقم حاصل کریں اور جن علاقوں میںکچرا دان کو الٹ دیا گیا ہے۔حکومت کا کام تو صرف عوام کو لوٹنا ان کو گرفتارکرنا اور ان سے بھاری ٹیکس وصول کرنا ہوتاہے ان کو اس سے کیا غرض کہ پبلک کو کوئی سہولت مل رہی ہے یا نہیں۔ (اقبال انصاری کراچی)