کراچی ( کامرس رپورٹر)ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان(ٹی ڈی اے پی) نے چین میں منعقد ہونیوالی چار روزہ عالمی تجارتی نمائش آٹو میکنیکا شنگھائی 2019 میں شرکت کیلئے 30 ستمبر 2019 تک درخوا ستیں طلب کی ہیں۔اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق چار روزہ عالمی تجارتی نمائش 3 تا 6 دسمبر 2019 کو شنگھائی میں منعقد ہوگی جس میں آٹو موٹیو پارٹس آلات اور سروس سپلائیز وغیرہ کی مصنوعات تیار و برآمد کرنیوالے مقامی ادارے شرکت کے ذریعے اپنی مصنوعات/ خدمات کی نمائش کرسکیں گے اور نمائش میں شریک عالمی خریداروں سے کاروباری معاملات بھی طے کرسکیں گے ۔عالمی تجارتی میلے میں شرکت سے قومی برآمدات اور صنعتی ترقی کے فروغ میں مدد ملے گی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے حوالے سے مزید تفصیلات ٹی ڈی اے پی کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔