لاہور(اپنے رپورٹر سے ) ایل ڈی اے کے پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیم رولز میں ترمیم، پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیمز میں انٹرٹینمنٹ اینڈ ایمویزمنٹ پارک کی اجازت ہو گی، 20 کی بجائے آئندہ 30 فیصد لینڈ پراپارٹمنٹس تعمیر کرنے کی مشروط اجازت دے دی گئی ۔پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیمز میں بیس کی بجائے آئندہ تیس فیصد لینڈ پر اپارٹمنٹس تعمیر کرنے کی مشروط اجازت ہوگی، 20 فیصد لینڈ کے ساتھ مزید 10 فیصد شامل کرنے کے لیے قبرستان، گرین ایریا اور مفاد عامہ کے لیے ایک ایک فیصد اراضی مزید دینا ہوگی، اپارٹمنٹس کے لیے مزید دس فیصد اراضی کی اجازت دینے کا مقصد ہائی رائز بلڈنگز کے ویژن کو فروغ دینا ہے ۔ انٹرٹینمنٹ پارکس تعمیر کیے جائیں گے ۔ محکمہ قانون کی سب کمیٹی سے ترامیم پاس ہوئیں ہیں ، جس میں انٹرٹینمنٹ اینڈ ایمیوزمنٹ پارک کی اجازت دی گئی۔پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیمز ترمیمی رولز 2019 کی اجازت پہلے ایل ڈی اے گورننگ باڈی سے لی جاچکی ہے ۔