فیصل آباد(خصوصی رپورٹر) صوبہ بھر میں 3سو سے زائد مقاما ت پر غیر قانونی طور پر موٹر سائیکل رکشہ کی تیا ری کا انکشاف ہو اہے ۔سپریم کو رٹ کی طرف سے جاری کئے جانے والے احکاما ت کے باوجو د بھی پو لیس ،ایکسائز اور دیگر متعلقہ اداروں کی طرف سے ان کیخلا ف ابھی تک کارروائی عمل میں لانے کی زحمت محسوس نہیں کی گئی۔ پولیس کی ہی ایک ذیلی برا نچ کی طرف سے تیار کیجا نے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غیر قانونی طور پر رکشہ تیا ر کر نے والے ان عناصر کو پو لیس اور دیگر اداروں سے وابستہ ذمہ داروں کی مکمل پشت پناہی حاصل ہے ، جس کی وجہ سے غیر قانونی رکشہ کی تیاری کا سلسلہ روز بروز بڑھتا ہی جا رہا ہے ۔