Common frontend top

خالی خزانے سے ملک نہیں چلتے ،بہترمعیشت کیلئے کوشاں ہیں:شاہ محمود

پیر 10 دسمبر 2018ء





ملتان( سپیشل رپورٹر،خبر نگار،مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ امریکہ سمیت تمام قوتیں اس بات پر متفق ہو گئی ہیں کہ افغانستان میں امن فوجی طاقت کے ذریعے نہیں بلکہ مذاکرات کے ذریعے ہو سکتا ہے ، افغانستان کے مسئلے پر پاکستان ایک معاون کا کردار ادا کررہا ہے ،کشمیریوں کی خود مختاری کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کی ، کرتار پور بارڈر کو خیر سگالی اور امن کیلئے کھولا ہے جسے ہندوستان کے علاوہ پوری دنیا نے سراہا ہے ،سدھو نے کرتار پور بارڈرکے موقع پر ایک دیرینہ مسئلہ کوسلجھانے کی کوشش کی ، سر کی قیمت مقرر کرنا افسوسناک بات ہے ، ملکی معیشت کا بگاڑ 90دن کی پالیسیوں کا نہیں بلکہ سابقہ حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے ہوا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ملتان میں افتتاحی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبہ اولین ترجیح ہے ، جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کیلئے بلوچستان اور کے پی کے کو کوئی اعتراض نہیں،البتہ سندھ اور اپر پنجاب سے تھوڑی سی مخالفت ہو سکتی ہے ، علاوہ ازیں وزیر خارجہ نے آل پاکستان تاجر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خالی خزانے سے ملک نہیں چلتے ، وسائل کی دستیابی سے ہی عوام کی فلاح و بہبود کے منصوبے مکمل ہوتے ہیں، ودہولڈنگ ٹیکس ایف بی آر کی ناکامی کا کھلا ثبوت ہے ۔ 

 

 



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں










اہم خبریں