لاہور(نیوزرپورٹر،نمائندہ خصوصی سے ،سپیشل رپورٹر ‘اپنے رپورٹر سے )ریلوے حکام نے گریڈ 21اور 20کے دوافسران جبکہ گریڈ 17کے 19افسران کو تبدیل کردیا اور ان کی نئی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق جنرل منیجر ریلوے ویلفیئر اینڈ ایس آئی محمد طاہر کو جنرل مینجر ریلوے ایم اینڈ ایس کیرج فیکٹری اسلام آباد ، چیف مکینکل انجینئر لوکو شاہد عزیز کو جنرل منیجر ریلوے ویلفیئر اینڈ ایس آئی لگادیا ہے ۔علاوہ ازیں گریڈ 17کے ارسلان امین کو اے ایم ای راولپنڈی ،دانیال اعجاز کو اے ایم ای ٹوراولپنڈی ،رضوان ظفر کو جے ایم ای ہیڈکواٹر،ارم مزمل کو سی ڈی ایم ہیڈکواٹر،سلمان مظہر کو اے ڈبلیو ایم مغلپورہ،احسان اﷲ کو اے ایم ای کوئٹہ ،جواد شاہ جے ایم ای ڈیزائن ،واصد خان کو اے ڈبلیو ایم ،ضیغم عباس کو اے ڈبلیو ایم مغلپورہ ،احمد کمال مصطفے کو اے ڈبلیو ایم کراچی،زوہیت اے ڈبلیو ایم تھری سکھر،سلیم کو جے ایم ای ہیڈکواٹر ،صفیع اﷲ جمالی اے ایم ای ٹو سکھر،محمد شارخ اے ایم ای تھری ملتان ،عثمان یحی اے ڈبلیو ایم فور،حامد اسد اے ایم ای خانیوال،حازق حنیف کو اے ڈبلیو ایم ویگن ،طاہر شہزاد کو اے ایم ای ٹو اور خالد محمود کو اے ڈبلیو ایم جی لوکو شاپ مغلپورہ تعینات کردیا گیا جبکہ اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹائون لاہور مظہر علی سرور کو تبدیل کر کے او ایس ڈی جبکہ سیکشن آفیسر عابد شوکت کو تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹائون لاہور لگا دیا گیا ۔آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی نے گریڈ 17 کے 34 ڈی ایس پیز کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔ بشیر احمدکو ایس ڈی پی او مظفر گڑھ،حسن محمود اے ڈی آئی جی بہاولپور، محمداجمل ڈی ایس پی لیگل ٹو ملتان ، محمد عظیم ایس ڈی پی اوصدر لودھراں،یوسف ہارون ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز ملتان،نعیم عزیز ایس ڈی پی او جڑانوالہ،سلیم وڑائچ ڈی ایس پی صدر وہاڑی ، ڈی ایس پی ریاض بخاری کی خدمات ایڈیشنل آئی جی ہائی وے پٹرولنگ کے سپرد،عاشق حسین ایس ڈی پی او جام پور راجن پور ، محمد وسیم کو ایس ڈی پی او کبیروالا، ناصر علی ایس ڈی پی او میاں چنوں ، فلک شیر ایس ڈی پی او صدر ساہیوال، ملازم حسین ایس ڈی پی او چیچہ وطنی ، مظہر گوندل ایس ڈی پی او چناب نگر ، احسان اﷲ شاد ایس ڈی پی اوگوجرانوالہ، محمد ارشاد ٹریفک آفیسر بہاولنگر، اعجاز علی کو ایس ڈی پی او ٹاؤن شپ، منصور عالم ڈی ایس پی انویسٹی گیشن ملتان تھری، اقبال شاہ ایس ڈی پی او قلعہ گجر سنگھ لاہور، فاتح احمد ڈی ایس پی مغلپورہ لاہور، افتخار اعوان ایس ڈی پی او پیپلز کالونی فیصل آباد، سلیم اﷲ ایس ڈی پی او گارڈن ٹاؤن، ریاض ناز ایس ڈی پی او موسیٰ خیل ، شاہد حسین ایس ڈی پی او گلبرگ فیصل آباد، لطیف طاہر ڈی ایس پی سی آر او فیصل آباد، عطاء الرحمٰن ایس ڈی پی او سرگودھا روڈ، غلام مہدیٰ حافظ ڈی ایس پی لیگل تھری فیصل آباد، محمد اکمل ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر فیصل آباد ، افتخار احمد ایس ڈی پی او پنڈدادنخان ، طاہر مجید ایس ڈی پی او گوجرانوالہ ، محمد رمضان ایس ڈی پی او پیپلز کالونی گوجرانوالہ،تفسیر حسین ایس ڈی پی اوسٹی راولپنڈی،ڈی ایس پی شہزاد منظور کو ٹریفک آفیسر قصور جبکہ ڈی ایس پی غضنفر عباس کو سنٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ۔محکمہ سول ڈیفنس نے 13ضلعی افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دئیے ۔ محمد عزیر کو پاکپتن سے مظفر گڑھ، ظفر علی بھٹی کو سرگودھا سے میانوالی، عقیل عالم کو اٹک سے سیا لکوٹ، طالب حسین کو چکوال سے فیصل آباد، فاطمہ بی بی کو ملتان سے لودھراں ، وقار اکبر کو ساہیوال سے اوکاڑہ ، فاروق ارشاد کو اوکاڑہ سے پاکپتن، فریحہ جعفر کو بہاولپور سے ساہیوال، سحرش ارشاد کو مظفر گڑھ سے خانیوال، ثناء اﷲ خان کو میانوالی سے سرگودھا، محمد عباس کو فیصل آباد سے ملتان ، عبدالستار کو شیخوپورہ سے گوجرانوالہ اور محمد جاوید کو گوجرانوالہ سے سول سیکرٹریٹ لاہور میں تعینات کیا گیا۔ ڈی ایس پی سے ایس پی عہدہ پر ترقی کیلئے سی پی او آفس سے سنیارٹی لسٹ جاری کر دی گئی۔معلوم ہوا ہے کہ133 ڈی ایس پیز کی سنیارٹی لسٹ جاری ہوئی ہے جوآئندہ چند روز بعد ہونے والے محکمانہ پروموشن بورڈ میں ان لسٹوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ترقی دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق 50 ڈی ایس پیز کو ایس پی عہدہ پر ترقی دی جائے گی جبکہ ای ٹی او ایکسائز مسعود بشیر وڑائچ کو ای ٹی او ایکسائز ون لاہور، محمد علی نوید کو ای ٹی او ایکسائز ٹو لگا دیاگیا ۔ ای ٹی او ایکسائز ارشد مجید کو تبدیل کر کے ڈی جی ایکسائز آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔اسلام آباد سے وقائع نگا رخصوصی کے مطابق 27افسران کو تربیت مکمل ہونے کے بعد مختلف وزارتوں میں سیکشن افسر تعینات کر دیا گیا۔