کراچی (کامرس رپورٹر)ملکی کرنسی مارکیٹوں میں ڈالرکے مقابلے میں پاکستانی روپے کی بے قدری کاتسلسل جمعرات کو بھی جاری رہا جس کے نتیجے میں انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت خرید میں مزید 25 پیسے اورقیمت فروخت میں35پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں مزید1روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق جمعرات کو انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت خرید میں25پیسے اورقیمت فروخت میں35پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 158.25روپے سے بڑھ کر 158.50 روپے اورقیمت فروخت158.65روپے سے بڑھ کر159.00روپے ہوگئی ۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں1.00روپے کا اضافہ ہوا جس سے امریکی ڈالر کی قیمت خرید157.50روپے سے بڑھ کر158.50روپے اورقیمت فروخت 158.50 روپے سے بڑھ کر159.50روپے ہوگئی۔یوروکی قیمت میں 2.30 روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خریدمیں 2.00 روپے اورقیمت فروخت میں2.50روپے کااضافہ ہوا جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید176.00روپے سے بڑھ کر178.30روپے اورقیمت فروخت 178.50 روپے سے بڑھ کر180.80روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈکی قیمت خرید 196.00روپے سے بڑھ کر198.00روپے اورقیمت فروخت 198.50روپے سے بڑھ کر 201.00 روپے ہوگئی ۔سعودی ریال کی قیمت خرید41.90روپے سے بڑھ کر 42.25روپے اورقیمت فروخت 42.40 روپے سے بڑھ کر42.75روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید 42.80 روپے سے بڑھ کر42.25روپے اور قیمت فروخت میں 43.40روپے سے بڑھ کر43.75 روپے ہوگئی ۔ چینی یوآن کی قیمت21.50روپے اور قیمت فروخت 23.00روپے پرمستحکم رہی۔