گیانا(سپورٹس ڈیسک )سابق کپتان شعیب ملک 350 ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے والے پہلے پاکستانی کرکٹر بن گئے ہیں۔ کیریبین پریمیئر لیگ میں گیانا ایمازون کی قیادت کرنے والے شعیب ملک کا کہنا ہے کہ کیریئر کے آغاز میں کبھی سوچا نہیں تھا کہ 350 ٹی ٹونٹی میچ کھیلنے کا اعزاز حاصل کرپاؤں گا،اس سفر میں ساتھ رہنے والی ٹیموں، لیگز کی فرنچائزز اور کھلاڑیوں سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔شعیب ملک نے ٹی ٹونٹی کیریئر کا آغاز 2005 میں کیا تھا، انہوں نے پاکستان کی جانب سے 111 انٹرنیشنل ٹی ٹونٹی میچ کھیلے ہیں، 2015 میں کم بیک کے بعدان کی کرکٹ میں اوسط 40 سے زائد رہی ہے ۔