لاہور(جنرل رپورٹر) ڈرگ کنٹرول ونگ ،محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئرپنجاب نے پراونشل ڈرگ کنٹرول ایکٹیویٹی کے حوالہ سے اپنی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا۔گذشتہ ماہ چیف ڈرگزکنٹرولرآفس،پنجاب کے فیلڈ افسران نے 3589ادویات کے یونٹس کا معائنہ کیا اور147یونٹس سیل کیے ۔انسپکشن کے لیے کل 736ادویہ کے نمونہ جات لیے گئے ،جن میں سے 56ناقص اور01جعلی قرار پائی۔ادویات کے 290کیسز ڈسٹرکٹ کوالٹی بورڈ کو ریفر کے گئے اور35کیسز پراونشل کوالٹی کنٹرول بورڈ کو بھجوائے گئے ۔09کیسز میں F۔I۔Rرجسٹرڈ کی گیئں۔ 130کیسزڈرگ کورٹس میں پراسیکیوشن کے لیے بھجوائے گئے اور43کیسز کا فیصلہ سنایا گیا۔ ۔ان کیسزمیں 1.86ملین روپے کی مد کا جرمانہ کیا گیا ۔پنجاب ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹریز نے گزشتہ ماہ2,142اودویات کے سمپلز رپورٹ کیے ، جن میں سے 1,986سمپلز پاس قرار پائے ، سمپلز کی کامیابی کی شرح92.7فیصد رہی۔