اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف سعید المالکی کا کہنا ہے کہ بیرونی ادائیگیوں کے توازن کے لیے اسلام آباد کو 3 ارب ڈالر سعودی امداد کی پہلی قسط آئندہ چند روز میں مل جائے گی۔سعودی سفیر نے نجی نیوز چینل کو انٹرویو کے دوران کہا کہ 'سعودی عرب ادائیگیوں میں توازن لانے کیلئے پاکستان کو 3 ارب ڈالر دے گا۔سعودی سفیر کا کہنا تھا کہ 'سعودی کمپنیاں، پاکستان میں آئل ریفائنری کے قیام کیلئے 6 سے 8 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتی ہیں۔اس امداد کے علاوہ سعودی عرب، پاکستان میں توانائی کے شعبے میں بھی سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتا ہے ، جبکہ ہم کراچی کے قریب پیٹروکیمیکل انڈسٹری قائم کرنے کا بھی ارادہ رکھتے ہیں۔اس کے علاوہ نواف سعید المالکی نے سلطنت کی جانب سے ریکوڈک کے سونا اور تانبے کے مائننگ منصوبے میں سرمایہ کاری کا بھی اشارہ دیا۔