Common frontend top

سپہ سالار سے امریکی سینٹ کام چیف کی ملاقات. خطے میں امن کیلئے پاکستان اپنا کردار جاری رکھے گا:جنرل قمر جاوید باجوہ

پیر 21 جنوری 2019ء





اسلام آباد،راولپنڈی (وقائع نگار خصوصی،مانیٹرنگ ڈیسک،صباح نیوز )آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے خطے میں امن کیلئے پاکستان اپنا کردار جاری رکھے گا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سینٹ کام کے سربراہ جنرل جوزف ووٹل نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک امریکہ عسکری قیادت پر مشتمل وفود نے علاقائی سکیورٹی،جیوسٹرٹیجک ماحول، افغانستان میں امن و مصالحتی عمل اوردیگر معاملات پر گفتگو کی ۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پر کہا علاقائی امن کیلئے افغانستان میں دیرپا امن انتہائی ضروری ہے ،تمام رکاوٹوں کے باوجود علاقائی امن استحکام کیلئے کوشاں ہیں۔جنرل جوزف نے کہا خطے میں امن و استحکام کیلئے پاک فوج کی کوششیں قابل تحسین ہیں۔امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈرجنرل جوزف ووٹل نے جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرزکا دورہ بھی کیا اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود سے ملاقات کی،ملاقات میں جیوسٹریٹجک صورتحال سمیت دوطرفہ دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔ 

 

 



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں

آج کے کالم 










اہم خبریں