اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر،صباح نیوز) وزیر ا عظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات اور چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے سرحدی مارکیٹس سے سمگلنگ کی روک تھام اور پڑوسی ممالک کے ساتھ باقاعدہ تجارت ہوسکے گی۔ منگل کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا پاکستان آگے بڑھ رہا ہے ۔ وزیراعظم نے ماضی میں نظرانداز کیے گئے دوردراز علاقوں پر توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔ ملک بھر کی 18منظورشدہ سرحدی مارکیٹس میں سے 3سرحدی مارکیٹس کی پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر منظوری دی گئی ہے ۔مذکورہ منصوبوں میں بلوچستان کے منڈ اور گبد، خیبرپختونخوا کے شہید نوڈن بھی شامل ہیں۔ اس اقدام سے مقامی معیشت تبدیل ہوگی اور سمگلنگ کو روکا جاسکے گا اور پڑوسی ممالک کے ساتھ باقاعدہ تجارت بھی ہوسکے گی۔