لاہور(نمائندہ خصوصی سے ،کرائم رپورٹر) حکومت پنجاب نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ آفس کیلئے سٹاف کی تعیناتی کا سلسلہ شروع کر دیا۔ ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن ایس اینڈ جی اے ڈی کی ہدایت پر ابتدائی طور پر 3ملازمین کو تبدیل کر کے ایڈیشنل چیف سیکرٹریساؤتھ آفس تعینات کر دیا گیا۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق ذوالفقار علی اسسٹنٹ انفارمیشن اینڈ کلچر ڈیپارٹمنٹ،خرم جہانگیر اسسٹنٹ انڈسٹریز کامرس انویسٹمنٹ، اورعثمان افضل جونیئر کلرک ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کو تبدیل کر کے اے سی ایس ساؤتھ آفس تعینات کر دیاگیا ۔ ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کی تعیناتی کے بعد جنوبی پنجاب میں پولیس کا سیٹ اپ مکمل کرنے کیلئے ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کے ساتھ170افسران و ملازمین کی سیٹیں مانگ لیں جبکہ جنوبی پنجاب سول سیکرٹریٹ کیلئے 16دیگر محکموں کی منظوری کے حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے سفارشات آخری مراخل میں پہنچ گئیں، سابق آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی کی جانب سے جنوبی پنجاب میں افسران کی تعیناتی کے حوالے سے تمام سفارشات کو ردی کی ٹوکری کی نظر کردیا گیا۔ سیٹوں کی نئی سمری منظوری کیلئے نئے آئی جی پنجاب کی جانب سے بھجوائی گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق جنوبی پنجاب میں ایک ڈی آئی جی،5ایس ایس پیز ، ایس پیز،6اسسٹنٹ ڈائریکٹرزوآفس سپرنٹنڈنٹس،6انسپکٹرز،10ہیڈکلرکس،6 پی اے ،12سینئر کلرکس،12ڈیٹا انٹری آپریٹراور 50سے زائد ہیڈ کانسٹیبلز،کانسٹیبلزاوردرجہ چہارم کے ملازمین کی فراہمی کیلئے محکمہ داخلہ پنجاب کے پاس سمری منظوری کیلئے پہنچ چکی ہے ،سابق آئی جی امجد جاوید سلیمی کی جانب سے جنوبی پنجاب کیلئے ایک ایڈیشنل آئی جی،ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر جنوبی پنجاب،ڈی آئی جی انفراسٹرکچرڈویلپمنٹ اینڈ اسٹیٹ مینجمنٹ جنوبی پنجاب، اے آئی جی ڈسپلن جنوبی پنجاب اور اے آئی جی آپریشنز جنوبی پنجاب کی سیٹیں بنانے کی سمری بھجوائی گئی تھی جس کوحکومت نے نامنظور کیا اور نئے آئی جی پنجاب کی سمری منظورکی گئی،ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کے ماتحت تین آر پی اور ملتان،ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور ہونگے ۔