BN

امریکی حکام کیساتھ ڈاکٹر عافیہ کا معاملہ تسلسل سے اٹھا رہے ہیں:پاکستان

جمعرات 08 نومبر 2018ء





اسلام آباد (وقائع نگار) دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ حکومت امریکی حکام کے ساتھ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا معاملہ تسلسل کے ساتھ اٹھا رہی ہے ۔ ترجمان کے مطابق ہوسٹن میں پاکستانی کونسلر مقررہ شیڈول پر ڈاکٹر عافیہ کی خیریت دریافت کرنے جاتا ہے اور اگر ڈاکٹر عافیہ کی جانب سے کوئی پیغام ہو تو وہ بھی ان کی فیملی کو پہنچا دیا جاتاہے ۔انہوںنے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے انسانی اور قانونی حقوق کا خیال رکھنے کیلئے وزارت خارجہ کے حکام اور ایلس ویلز کے ساتھ 6 نومبر کی ملاقات میں بھی یہ معاملہ اٹھایا گیا، امریکی حکام نے اس حوالے سے پاکستان سے وعدہ کیا ہے کہ وہ عافیہ صدیقی کے قانونی و انسانی حقوق کا خیال رکھنے کے معاملے کو دیکھیں گے ۔ ترجمان نے مزید کہا کہ وزیر خارجہ جلد ڈاکٹر عافیہ کی بہن کے ساتھ ملاقات کرینگے ۔ 

 

 



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں