سرگودھا(سٹاف رپورٹر)چار افراد نے مہمان آئی خاتون کو اسلحے کے زور پر زیادتی کا نشانہ بنا دیا، پولیس کے مطابق نواحی علاقے 22شمالی میں محمد عزیز نے اپنے تین مسلح ساتھوں کی مدد سے سرگودھاسے آئی مہمان 33سالہ خاتون کو گھر میں گھس کر گن پوائنٹ پر زیادتی کا نشانہ بنایااور اسے حالت غیر میں چھوڑ کرفرار ہوگئے ، اطلاع ملنے پر پولیس نے متاثرہ خاتون کاطبی معائنہ کرانے کے بعد مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔