وزیر اعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، قومی سلامتی، کوروناصورتحال پرتبادلہ خیال

جمعرات 21 مئی 2020ء





اسلام آباد(سپیشل رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان سے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گزشتہ روز وزیر اعظم آفس میں ملاقات کی ۔ وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وفاقی وزیرمنصوبہ بندی ا سد عمر،ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اور معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر بھی ملاقا ت میں موجود تھے ۔ ملاقا ت میں قومی سلامتی کے امور، خطے کی مجموعی صورتحال اور کورونا کیخلاف ریلیف اقدامات پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

 



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں