لاہور(وقائع نگار، نمائندہ خصوصی سے ) بھارت سمیت دنیا بھر سے آنیوالے ہزاروں سکھ یاتر یوں نے باباگور ونانک کے 550 ویں جنم دن کی تقر یبات کے اختتامی روز شر کت کی۔ گور نر پنجاب چودھری سرور،وفاقی وزرا پیر اعجاز شاہ ، پیر نورالحق قادری،ایم پی اے سر دار مہندر پال سنگھ و دیگر بھی تقر یب میں شر یک ہوئے ۔ سکھ یاتریوں نے گوردوراہ جنم استھان میں مذہبی رسومات بھی ادا کیں۔ گور نر پنجاب چودھری سرور نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا سکھ کمیونٹی کو بابا گور ونانک کے 550ویں جنم دن کے موقع پر پاکستان نے کر تار پور کا تحفہ دیا ہے ۔ ہم نے پاکستان کے دوروازے دنیا بھر کے سکھوں کیلئے کھول دیئے ہیں ۔ جب مر ضی سکھ یاتری پاکستان آئیں ان کو کوئی مشکل نہیں ہوگی ۔ہم صرف سکھوں ہی نہیں پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتوں کیساتھ کھڑے ہیں ان کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔انہوں نے کہا پاکستان ہمسایہ ممالک کیساتھ برابری کی سطح پر تعلقات کا خواہاں ہے ۔وفاقی وزیر داخلہ بر یگیڈئیر(ر) اعجاز شاہ نے کہا وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان میں سکھ اور دیگر اقلیتوں کیلئے جو اقدامات کیے ماضی میں ان کی مثال نہیں ملتی۔ اسلام بھی محبت اور امن کی بات کر تا ہے اور باباگورونانک نے بھی پوری زندگی امن،محبت اور بھائی چارے کی بات کی ہے ۔ کر تار پورراہداری منصوبہ خطے میں امن کی جانب ا ہم قدم ہے ۔ وفاقی وزیرمذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا بھارت کشمیر یوں اور اقلیتوں کے ساتھ جو شر مناک سلوک کررہا ہے وہ پوری دنیا کے سامنے ہیں مگر پاکستان نے اقلیتوں کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایا ہے ۔ چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ ڈاکٹر عامر احمد نے کہا بابا گورو نانک نے انسانیت کی خدمت کا درس دیا ۔وہ امن و محبت کے خواہاں تھے ۔ ہم نے وزیر اعظم عمران خان کے وژ ن کے مطابق مہمانوں کی خدمت میں کوئی کمی رہنے نہیں دی ۔پاکستان سکھ گورو دوارہ پر بندھک کمیٹی کے پردھان سردار ستونت سنگھ اور جنرل سیکرٹری سردار امیر سنگھ نے حکومتی اور ٹرسٹ بورڈ کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہماری سوچ سے بڑھ کر اقدامات کیے گئے اور مہمان نوازی کا حق ادا کیا گیا جس پر پوری سکھ قوم انکی بے حد شکر گزار ہے ۔شرومنی گورو دوارہ پر بندھک کمیٹی دہلی کے پارٹی لیڈر سردار گرمیت سنگھ نے ننکانہ صاحب میں 550کمرے بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہم حکومت اور ٹرسٹ بورڈ کے اقدامات سے بہت خوش ہیں او رانکے شکر گزار ہیں ۔دہلی گورو دوارہ مینجمنٹ کمیٹی کے پارٹی لیڈر سردار جتیندر سنگھ نے بھی حکومتی اقدامات کی کھلے الفاظ میں تعریف کی اور اعلی انتظامات کے اعتراف میں ذمہ داران میں خصوصی تحائف تقسیم کیے ۔تقریب میں موجودہزاروں مرد و خواتین نے پاکستان زندہ باد ،وزیر اعظم عمران خان زندہ باد کے نعرے بلندکیے ۔تقریب کے بعد سکھ مت کے خصوصی نگر کیرتن کا جلوس نکالا گیا اور رات گئے جنم دن کی خوشی میں آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا ۔جنم دن کے موقع پر گوردوارہ کو منوں پھولوں سے سجایاگیا تھا جبکہ اطراف میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے ۔