کوئٹہ ( مانیٹرنگ ڈیسک ،این این آئی) خضدار، ہرنائی میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں کالعدم تنظیم کے کمانڈر سمیت 4دہشت گرد ہلاک کئی زخمی ہوگئے ، خضدار کے علاقے لوپ بہاڈی گریشہ میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے 3دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جن کی شناخت محمد انور ولد رحمت اللہ ساکن گجر مشکے ، کمانڈر عبدالحمید ولد نور جان ساجدی ساکن بدرنگ گریشہ، صابر ولد سوالی ساکن گریشہ کے ناموں سے ہوئی، ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران کئی مسلح افراد زخمی بھی ہوئے ، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ بھی برآمد ہوا، دہشت گردوں کی لاشیں تحصیل نال کے ہسپتال پہنچادی گئیں۔ جبکہ ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ایک مکان پر چھاپہ مارا،جہاں موجود دہشتگرد نے فورسز پر فائرنگ کردی، جوابی کارروائی میں کالعدم تنظیم کا اہم رکن قیصر چھلگری ہلاک ہوگیا، ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گرد کالعدم تنظیم کا رکن تھا، وہ بیرون ملک سے فنڈنگ حاصل کرکے بلوچستان میں بدامنی کی کارروائیوں میں ملوث تھا، لاش ورثا کے حوالے ۔