نئی دہلی(آن لائن) بھارت میں لیڈی ڈاکٹر کو اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کرنے والے چاروں ملزمان پولیس مقابلے میں مارے گئے ۔ بھارتی شہر حیدر آباد دکن میں لیڈی ڈاکٹر سے اجتماعی زیادتی اور قتل میں ملوث چاروں ملزمان اپنے انجام کو پہنچ گئے ، بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس ملزمان کو لاش ملنے کی جگہ پر تفتیش کے لیے لے کر گئی جہاں انہوں نے فرار ہونے کی کوشش کی جس پر چاروں ملزمان کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا، لیڈی ڈاکٹر کو اٹھائیس نومبر کو سکوٹی خراب ہونے پر مدد کے بہانے 4 افراد نے ویرانے میں لے جا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔