اسلام آباد(سپیشل رپورٹر)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فارمیشن ہیڈ کوارٹرز گلگت کا دورہ کیا جہاںانہوںنے یادگارشہدا پرپھولوں کی چادرچڑھائی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے فارمیشن افسران اور جوانوں سے خطاب میںموسمی چیلنجز،زمینی صورتحال کے باوجود جوانوں وافسروں کی تیاری اورجذبے کوسراہا۔ انہوںنے کہا بلند ترین محاذپرسپاہ سخت موسم،مشکل جغرافیہ کے باوجوددشمن سے نبردآزماہیں،مقبوضہ کشمیرسے جڑے مشرقی سرحدی خطرات سے پوری طرح آگاہ ہیں،مشرقی سرحد سے کسی بھی مہم جوئی یاجارحیت سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیارہیں۔