Common frontend top

پیپلز پارٹی کی جانب سے پی ڈی ایم رہنماؤں، ارکان پارلیمنٹ کے اعزاز میں عشائیہ

بدھ 03 مارچ 2021ء





اسلام آباد( نیٹ نیوز)پیپلز پارٹی کی جانب سے سینٹ الیکشن سے ایک رات قبل اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔پیپلزپارٹی کی جانب سے اسلام آباد میں دیے گئے عشائیے میں اپوزیشن اتحاد کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر و سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی، رانا ثنااللہ، دیگر رہنما اور ارکان پارلیمنٹ بھی شریک ہوئے ۔عشائیے میں حال ہی میں جیل سے رہا ہوئے مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر و پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز بھی موجود تھے ۔عشائیے میں اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹرز نے بھی شرکت کی۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عشائیے میں شرکت کرنے والے مہمانوں کا استقبال کیا،آج ہونے والے سینٹ انتخابات کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔

 

 



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں










اہم خبریں