لاہور( این این آئی)40 ہزار مالیت کے انعامی بانڈز کی مالی حیثیت ختم ہونے میں26روز باقی رہ گئے ۔مرکزی بینک کی جانب سے 40 ہزار والے بانڈز کو31 مارچ تک بینکوں میں جمع کرانے کا حتمی اعلامیہ جاری کیا جا چکا ہے اوریکم اپریل سے بانڈز کی مالی حیثیت ختم ہوجائے گی۔ان بانڈز کے عوض نیشنل سیونگ سرٹیفکیٹس بھی لئے جا سکتے ہیں جبکہ پرانے پرائز بانڈ پریمیم پرائز بانڈ میں بھی رجسٹرکرا ئے جاسکتے ہیں، اس سلسلے میں فارم بھرکررقم بانڈکے مالک کے اکائونٹ میں منتقل کی جاسکے گی۔مرکزی بینک کے مطابق 40 ہزارکا بانڈ 31 مارچ 2020 کے بعد قابل قبول نہیں ہوگا ۔