کراچی(سٹاف رپورٹر) وزیراعظم عمران خان کے حکم کے باوجود افغانستان میں پھنسی گڈز ٹرانسپورٹ کی 400 سے زائد گاڑیوں کو پاکستان میں داخل نہیں ہونے دیا جارہا، ٹرانسپورٹر رہنما زاہد اللہ نے انکشاف کیا کہ پاک افغان ٹرانزٹ ٹرانسپورٹ کاروبار سے منسلک ایک ہزار سے زائد افراد افغانستان میں پھنس گئے ہیں، تمام افراد کئی روز سے بے یارو مددگار ہیں، کوئی پرسان حال نہیں، انہیں کھانے پینے کی اشیاء بھی دستیاب نہیں، افغانستان چمن بارڈر نہ کھولا گیا تو یہ افراد بھوک، پیاس سے مرجائیں گے ، ٹرانسپورٹر رہنما نے کہا کہ اس وقت چمن بارڈر پر مال بردار 1500 سے زائد گاڑیاں بھی پھنسی ہوئی ہیں، کروڑوں مالیت کا سامان ان گاڑیاں میں لدا ہوا ہے ، جو زائد المعیاد ہونے پر ناقابل استعمال ہوجائے گا، زاہد اللہ نے صدر مملکت، وزیراعظم اور چیف جسٹس سے اپیل کی کہ ٹرانسپورٹرز کیلئے خوراک کا انتظام کرنے کے ساتھ ساتھ بارڈر جلد از جلد کھلوایا جائے ۔