لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے ) ڈی سی صالحہ سعید کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں سیکرٹری ڈی کیو سی بی ممبران اور ڈرگ انسپکٹرز نے شرکت کی۔ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے 41میڈیکل سٹورز کے کیسز کی سماعت کی۔41میڈیکل سٹورز کی چیکنگ کے دوران ڈرگ انسپکٹرز نے خلاف ورزیاں پائی تھیں۔ دس کیسوں کو مزید کارروائی کے لئے ڈرگ کورٹ ریفر کر دیاگیا اورسات میڈیکل سٹورز کے مالکان کو وارننگ جاری کی گئی جبکہ بیس کیسوں کو اگلی سماعت میں رکھ دیا گیا ہے اورایک کیس کو ختم کر دیا گیا۔تین کیسوں کو ملتوی کر دیا گیا۔ڈی سی لاہور صالحہ سعیدنے تما م ڈرگ انسپکٹرز کو فیلڈ میں میڈیکل سٹورز کی سخت مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ تما م میڈیکل سٹوروں میں ایس او پی پر عملدر آمد کروایا جائے ۔