کراچی ( کامرس رپورٹر ) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو اتار چڑھاؤ جاری رہنے کے بعد مندی غالب آگئی ،جس کے باعث کے ایس ای100انڈیکس271.59پوائنٹس کمی سے 45593.43پوائنٹس پر آگیا۔70.54فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، جس سے سرمایہ کاروں کو43ارب57کروڑ4لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا ۔ گزشتہ روز کاروبار کے آغازپر نئی سرمایہ کاری کا زبردست رجحان رہا ۔ تیزی کے باعث 100انڈیکس46014پوائنٹس پر پہنچ گیاتاہم بعد ازاں پرافٹ ٹیکنگ کے سبب حصص فروخت کا دباؤ بڑھنے سے مندی چھاگئی۔ اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس117.19پوائنٹس کمی سے 19055.89 اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 166.90پوائنٹس کمی سے 31269.25پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔گزشتہ روزمجموعی طور پر412کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 111کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 297میں کمی اور13کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں10پیسے کمی ریکارڈ کی گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید158.10 سے گھٹ کر158 اور قیمت فروخت158.20رسے گھٹ کر158.10روپے ہوگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید158سے بڑھ کر158.10روپے ہوگئی جبکہ قیمت فروخت158.30روپے پر مستحکم رہی ۔صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 50روپے کمی سے 1لاکھ 8ہزار250روپے اور دس گرام سونے کی قیمت43روپے کمی سے 92ہزار807روپے ہوگئی ۔