لاہور (اپنے رپورٹرسے ) ایل ڈی اے کے چیف انجینئر حبیب الحق رندھاوا نے وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب کی تعمیراتی صنعت کو رعایتوں کے بعد ایل ڈی اے کوجاری منصوبوں میں تقریبا 45 کروڑ روپے کی بچت متوقع ہے ۔ پٹرولیم کی قیمتوں میں حالیہ دنوں میں کی جانے والی 15 فیصد کمی اور تعمیراتی ادائیگیوں میں ٹیکسوں کی پانچ سے پندرہ فیصد تک چھوٹ سے ترقیاتی سرگرمیوں میں بھر پور تیزی آئے گی۔ حکومتی اعلانات کی وجہ سے نہ صرف نئی رہائشی سکیموں کے ترقیاتی اخراجات کم ہونگے بلکہ شہر میں روڈ نیٹ ورک میں توسیع اور بہتر ی ہو گی۔ چیف انجینئر نے ترمیمی تخمینہ جات کی تیاری کیلئے متعلقہ ٹیکنیکل سٹاف کا اجلاس کل طلب کر لیا ۔