لاہور( نیوز رپورٹر ) ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے لاہور ڈویژن میاں طارق لطیف کی ہدایت پر ڈویژنل کمرشل آفیسر ایمن طاہر نے کمرشل انسپکٹر کے ہمراہ موسٰی پاک ایکسپریس ،جعفر ایکسپریس اور خیبر میل ایکسپریس پر اچانک چھاپے مار کر 47 بغیر ٹکٹ مسافروں کو پکڑا اور ان سے کرایہ اور جرمانے کی مد میں 48 ہزار 5 سوموقع پر وصول کرکے قومی خزانے میں جمع کرا دیے ۔ ڈی ایس میاں طارق لطیف نے کامیاب ریڈ پر کمرشل ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ آئندہ بھی ایسے ہی چھاپے مارے جائیں ۔