فیصل آباد(جنرل رپورٹر) 4 سابق ممبران صوبائی اسمبلی رائے اعجاز خان کھرل جڑانوالہ ‘شاہد خلیل نور ماموں کانجن‘ قاضی علی حسن چنیوٹ‘لیاقت علی شوکت پیر محل نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا، دونوں سابق ارکان صوبائی اسمبلی کے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے معاملات طے پاگئے ۔ کل اسلام آباد بنی گالہ میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کریں گے ۔ بتایا گیا ہے کہسابق ایم پی اے رائے اعجاز خان کھرل جن کا تعلق جڑانوالہ کے معروف کھرل خاندان سے ہے 1921ئسے لیکر اب تک اسی خاندان ممبر قومی و صوبائی اسمبلی منتخب ہوتے آرہے ہیں۔ جو کل تحریک انصاف میں شامل ہورہے ہیں۔ رائے اعجاز خان کھرل این اے 103 سے قومی اسمبلی کے امیدوار ہونگے ۔ جبکہ ماموں کانجن کے رہائشی شاہد خلیل نور جو متعدد بار تاندلیانوالہ سے ایم پی اے رہ چکے ہیں ‘اسی طرح قاضی علی حسن چنیوٹ سے ایم پی اے رہ چکے ہیں جبکہ لیاقت علی شوکت پیرمحل ٹوبہ ٹیک سنگھ سے ایم پی اے رہ چکے ہیں‘وہ اپنے آبائی حلقوں سے پی ٹی آئی کی ٹکٹ کے خواہشمند ہیں۔ذرائع کے مطابق چاروں رہنماؤں کی شمولیت میں ضلعی صدر چوہدری علی اختر کا نمایاں کردار ہے ۔