Common frontend top

معیشت بہترہورہی، اپوزیشن ریلیف کیلئے اداروں کو متنازعہ کرنا چاہتی ہے :فردوس عاشق

هفته 25 مئی 2019ء





لاہور، اسلام آباد (خصوصی نمائندہ ،خصوصی نیوز رپورٹر ، مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ سٹاک مارکیٹ کی بہتری ملکی معیشت میں بہتری کا واضح اشارہ ہے ۔ لاہور میں صحافیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کچھ لوگ چوردروازے سے خودکوزندہ رکھنے کیلئے طفیلی سیاست کر رہے ہیں۔عمران خان آہستہ آہستہ اپنی معاشی منزل کی طرف بڑھ رہے ہیں۔قوم مثبت تبدیلی کی طرف رواں دواں ہے ۔پنجاب میں شخصیات کی سیاست ہوتی رہی،اب عوام کی سیاست ہوگی،سیاسی مردے زندہ ہونے کیلئے وزیراعظم پر تنقید کررہے ہیں،حکومت نیب سمیت تمام اداروں کے ساتھ ہے ،کرپٹ افرادبدعنوانی چھپانے کیلیے نیب کو نشانہ بنا رہے ہیں۔منتشراپوزیشن بغیرکسی لائحہ عمل کہ چل رہی ہے ۔ جوبھی پاکستان کے مفادات کونقصان پہنچائے گااسے انجام تک پہنچائیں گے ۔وزیراعظم پرکچھ سیاسی بونے تنقید کررہے ہیں لیکن بونے بانس پر چڑھ کر بھی بونے ہی رہتے ہیں۔چیئرمین نیب سے متعلق ویڈیوجھوٹ پر مبنی،تخلیق کی گئی ہے ۔چیئرمین نیب کے معاملے میں اپوزیشن جان بوجھ کر وزیراعظم کو ملوث کررہی ہے ۔ نیب کوفوری اپناایک موثرترجمان سامنے لاناہوگا،اس طرح کی ٹیپ سامنے لانان لیگ کاوتیرہ رہاہے ،جب کوئی ذمہ دارادارہ تردیدکردے تومیڈیاکواسے تسلیم کرناچاہیے ۔وہ وقت چلا گیا جب اداروں کو ڈکٹیٹ کیا جاتا تھا۔ شہباز شریف لاپتہ قائد حزب اختلاف ہیں، تتر بتر اپوزیشن کے پاس ایک بیانیہ نہیں ، اپوزیشن کے اعصاب جواب دے چکے ہیں، وہ افرا تفری کا شکار ہے ۔اپوزیشن ریلیف کیلئے اداروں کو متنازعہ کرنا چاہتی ہے ۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے صوبے کی گروتھ سٹریٹجی کا اعلان کیاہے ، حکومت کاروڈ میپ حفیظ شیخ قوم کے سامنے رکھنے جارہے ہیں۔ دریں اثناء پیپلز پارٹی لاہور کے سیکرٹری انفارمیشن زکریا بٹ نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔انہوں نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سے ملاقات کے دوران کیا۔ڈاکٹر فردوس نے زکریا بٹ کو پارٹی میں خوش آمدید کرتے ہوئے کہا دیر آئے درست آئے ۔زکریا بٹ لاہور میں پارٹی کا اثاثہ ثابت ہوں گے ۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ایک دہائی بعد پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 2135 پوائنٹس کا اضافہ نیا ریکارڈ ہے ، وقت دور نہیں جب ملکی معیشت مستحکم اور قوم خوشحال ہو گی۔ 

 

 



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں










اہم خبریں