Common frontend top

نواز شریف کاطبی معائنہ،ٹیسٹ، 3میگا پلیٹ لٹس یونٹ لگا ئے گئے، 6رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل

بدھ 23 اکتوبر 2019ء





لاہور(جنرل رپورٹر ،نمائندہ خصوصی سے ،92 نیوز رپورٹ) سابق وزیراعظم نواز شریف کاطبی معائنہ ،ٹیسٹ کئے گئے جس میں دوبارہ ڈینگی نہ ہونے کی تصدیق کی گئی ، پلیٹ لیٹس2 ہزار رہ جانے پر 3 میگا پلیٹ لٹس یونٹ لگا ئے گئے ،علاج کیلئے 6رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیاگیاجبکہ شہباز شریف نے کہاہے کہ پلیٹ لیٹس کم ہونا انتہائی تشویشناک ہے اس کی انکوائری کی جائے ،نوازشریف کیلئے سروسز ہسپتال کا وی آئی پی کمرہ نیب کی سب جیل قرار دے کر ملاقاتوں پر پابندی لگادی گئی ۔ سروسز ہسپتال میں زیر علاج سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی پہلی میڈیکل پورٹ کے مطابق ان کے پلیٹ لیٹس 16 ہزار سے کم ہو کر 10 ہزار رہ گئے جبکہ نواز شریف کو ڈینگی بخار لاحق نہیں اور اس حوالے سے این ایس ون ٹیسٹ نیگٹو آیا۔محمدنواز شریف کے چیک اپ کے لیے پرنسپل سمز میڈیکل کالج پروفیسر محمود ایاز کی سربراہی میں چھ رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیدیا گیا۔پروفیسرآف پلمونولوجی ڈاکٹر کامران خالد چیمہ،پروفیسر آف میڈیسن ڈاکٹر عارف ندیم ،پروفیسرآف پتھالوجی ڈاکٹر فائزہ بشیر،ایسوسی ایٹ پروفیسر آف انڈرو کرنالوجی ڈاکٹر خدیجہ عرفان اور ایسوسی ایٹ پروفیسر آف انفکیشن ڈیزیز ڈاکٹر صوبیہ قاضی بورڈ میں شامل ہیں۔ نواز شریف کا ہسپتال میں معمول کا طبی معائنہ بھی کیاگیا ہے ۔ نواز شریف کی دوسری سی بی سی کرائی گئی تو اس میں پلیٹ لیٹس مزید کم ہو کرصرف 2ہزار رہ گئے جس کے بعد میڈیکل بورڈ نے میگا پلیٹ لیٹس یونٹ لگانے کا فیصلہ کیا گیا اور تین میگا یونٹ لگا ئے گئے جس کے بعد ان کی تعداد24ہزار ہو گئی۔ پلیٹ لیٹس نیچے آنے کی وجہ تلاش کرنے کیلئے میڈیکل بورڈ نے مزید چیک اپ اور ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا۔ سربراہ میڈیکل بورڈپروفیسر محمود ایاز نے کہا کہ نواز شریف کی کچھ رپورٹس پر شکوک و شبہات ہیں ۔نواز شریف کو دل کے عارضے کے حوالے سے دی جانیوالی ادویات کا ری ایکشن ، قوت مدافعت کے نظام میں ممکنہ طور پر خرابی یانواز شریف کو کوئی اور بیماری کے لاحق ہونے پر پلیٹ لٹس میں کمی ہو سکتی ہے ۔ نوا ز شریف کا پلیٹ لٹس لگنے کے بعد پھر سے سی بی سی کیا جائے گااور آج دوبارہ چیک اپ کرے گا۔ سیکرٹری سپشلائزڈ ہیلتھ مومن آغا نواز شریف کی عیادت کے لیے سروسز ہسپتال پہنچے اور پلیٹ لٹس لگانے پر تاخیر کی مبینہ غفلت پر برہم ہو گئے ۔وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر خالد مسعود، وی سی فاطمہ جناح پروفیسر عامز زمان بھی سروسزہسپتال یہنچے ۔ چیف ایگزیکٹو پی آئی سی پروفیسر ثاقب شفیع نے بھی نواز شریف کا چیک اپ کیا۔سروسز ہسپتال میں عارضی کارڈیک سنٹر بھی بنادیا گیا۔علاوہ ازیں کارکنوں کی بڑی تعداد سروسز ہسپتال کے باہر جمع رہی اور پارٹی قائد کی صحتیابی کے لئے دعا بھی کی گئی۔ اس موقع پر کارکنان قیادت کے حق میں اور حکومت کے خلاف نعرے لگاتے رہے ۔ پولیس کی بھاری نفری بھی ہسپتال کے اندر او رباہر تعینات ہے ۔ پارٹی کی جانب سے دو بکروں کا صدقہ بھی دیا گیا ۔دریں اثناصدر مسلم لیگ (ن) شہبازشریف سروسز ہسپتال پہنچے اور نوازشریف کی عیادت اور ڈاکٹرز سے مشاورت بھی کی۔ انہوں نے بڑے بھائی کو خون کا عطیہ دینے کیلئے بلڈ سیمپل بھی دیا۔شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے ، حکمران اپنی حماقتوں سے خانہ جنگی کرانے پر تلے ہیں۔ پلیٹ لیٹس تیزی سے کم ہونا بہت تشویشناک ہے اور اسکی باقاعدہ انکوائری کی جائے ۔ شہبازشریف نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ نوازشریف کی صحت کیلئے قوم سے دعائوں کی اپیل ہے ۔ اسلام آباد میں ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کیساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا ذاتی معالج نے بیماری کی سنگینی پر حکام کو آگاہ کیا ، اس کے باوجود حکام سوتے رہے ۔ کارکن پہنچے تو نوازشریف کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ فردوس عاشق کے بیان کی مذمت کرتے ہیں ۔ نواز شریف کو کچھ ہوا تو عمران خان نیازی ذمہ دار ہونگے ۔ادھر قائد محمد نواز شریف کی صحت اور کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کے حوالے سے مشاورت کے لئے مسلم لیگ ن پنجاب کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا۔

 

 



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں










اہم خبریں