Common frontend top

جون 2020 کا پٹرول بحران مصنوعی، پٹرولیم ڈویژن، آئل کمپنیاں ذمہ دار:انکوائری رپورٹ، اوگراتحلیل کرنے کی سفارش

بدھ 21 اپریل 2021ء





اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے جون 2020 میں پٹرول بحران پرانکوائری کمیشن کی رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعدجاری کی گئی۔ انکوائری کمیشن نے پٹرول بحران کومصنوعی قراردے دیا اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کاتعین ماہانہ بنیادوں پرکرنے کی سفارش کردی۔ کمیشن نے پٹرولیم ڈویژن میں مانیٹرنگ سیل قائم، مانیٹرنگ کمپنیوں سے یومیہ اورماہانہ بنیادوں پرڈیٹاحاصل کرنے کی بھی سفارش کی۔کمیشن نے ڈی جی آئل کو غیرقانونی طورپرکوٹہ مختص کرنے میں ملوث قراردیدیا۔رپورٹ کے مطابق اوگرااپنی ذمہ داریوں سے غافل رہا، ایکٹ آف پارلیمنٹ کے ذریعے اوگراکوتحلیل ،سیکرٹری پٹرولیم ڈویژن ، ڈی جی آئل پٹرولیم ڈویژن ، پٹرولیم ڈویژن کے افسرعمران ابڑوکیخلاف کارروائی کی سفارش کردی گئی۔ رپورٹ کے مطابق پٹرول کی قیمتیں بڑھنے تک کمپنیوں نے ذخیرہ کیایاسپلائی کم کی، 20روز کا تیل ذخیرہ نہ کرنے کی غفلت نظراندازنہیں کی جاسکتی، کمپنیوں سے 20 روزتک تیل ذخیرہ نہ کرانااوگراکی ناکامی ہے ، عمران ابڑواوران کااسٹاف افسران بالاکے حکم پرعملدرآمدکرتے رہے ،آئل مارکیٹنگ کمپنیاں ذخیرہ اندوزی میں ملوث رہیں۔ کمیشن نے اوگرا،پٹرولیم ڈویژن،آئل مارکیٹنگ کمپنیوں پرذمہ داری ڈال دی، ذخیرہ اندوزی سے ملک میں پٹرول بحران پیداہوا، عالمی سطح پرقیمتوں میں کمی کوبحران میں تبدیل کیاگیا، عالمی سطح پرقیمتیں کم ہونے پردرآمدپرپابندی لگادی، گزشتہ دہائی میں بڑے پیمانے پرغیرقانونی پٹرول پمپ قائم کئے گئے ، اوگراغیرقانونی پٹرول پمپس کوروکنے میں ناکام رہا۔

 

 



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں

آج کے کالم 










اہم خبریں