Common frontend top

مقبوضہ کشمیرمیں صورتحال معمول پرلانے کا دعویٰ جھوٹ، جے شنکر کا بیان مسترد،کلبھوشن بھارت کااصل چہرہ ہے : پاکستان

پیر 18 نومبر 2019ء





اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان نے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکرکا بیان مستردکردیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق فرانسیسی اخبارکودیاجانے والا انٹرویو پاکستان مخالف پروپیگنڈاکاحصہ ہے ۔دہشتگردی کیلئے بھیجاجانے والاکمانڈرکلبھوشن بھارت کااصل چہرہ ہے ۔بھارت پاکستان مخالف جنون ختم کرکے حقیقت کاسامناکرے ۔بھارت ریاستی جبرکے باوجودکشمیرمیں حق خودارادیت کی آواز دبانے میں ناکام رہا۔مقبوضہ کشمیرمیں صورتحال معمول پرلانے کابھارتی دعویٰ جھوٹ پرمبنی ہے ۔بھارت میں ریاستی سرپرستی میں اقلیتوں کیخلاف نفرت انگیزی کاسلسلہ جاری ہے ۔بھارتی وزیر خارجہ کا بیان بی جے پی کی مہم کا حصہ ہے ۔

 

 



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں










اہم خبریں