لاہور، اسلام آباد،کراچی ، ریاض (جنرل رپورٹر ، سٹاف رپورٹر ،خبر نگار خصوصی ، لیڈی رپورٹر ،مانیٹرنگ ڈیسک ، نیوزایجنسیاں ) ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید119افرادچل بسے جبکہ 4951 نئے کیس سامنے آگئے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کیمطابق ملک میں کورونا کے مزید 119 مریض دم توڑ گئے ، اموات 3501 ہوگئیں۔4951 نئے کیس رپورٹ ہونے سے متاثرین 176617ہوگئے ۔ سندھ میں سب سے زیادہ 67353 ، پنجاب65739 ، خیبر پختونخوا 21444، بلوچستان 9328، اسلام آباد10662، گلگت بلتستان1277جبکہ آزاد کشمیر میں 813 کیس رپورٹ ہو چکے ۔صحتیاب افراد کی تعداد 67,892 ہو گئی ۔آزادکشمیر، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں کورونا کا کوئی مریض وینٹی لیٹر پر نہیں۔ ملک بھر میں کورونا مریضوں کیلئے مختص 1503 وینٹی لیٹرز پر 581 مریض ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 28855 ٹیسٹ کیے گئے ، ابتک1071642 ٹیسٹ کیے جا چکے ۔پنجاب میں کورونا مزید 60 زندگیاں نگل گیا جبکہ1523نئے مریض سامنے آگئے ۔ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کیمطابق لاہورمیں 721،ننکانہ13،قصور13،شیخوپورہ14،جہلم 1،چکوال 1،گوجرانوالہ58،سیالکوٹ51،نارووال 4،گجرات48،حافظ آباد 11،منڈی بہاؤالدین4، ملتان134،مظفر گڑھ18، وہاڑی25، فیصل آباد168،چنیوٹ 14،ٹوبہ34، رحیمیار خان 40، میانوالی12،خوشاب 2،بہاولنگر20،بہاولپور40، لودھراں 5،ڈیرہ غازیخان12، لیہ 5،اوکاڑہ4،جھنگ6،خانیوال15،بھکر3،ساہیوال23اورپاکپتن میں 5 کیس سامنے آئے ۔ کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 18692 ہو چکی ۔ابتک417271ٹیسٹ کیے جا چکے ۔ اٹک میں کورونا سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے ۔کراچی سے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان اورپیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹرشاہدہ رحمانی،پمز ہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر انصر محمود،سابق وزیر صحت پنجاب ڈاکٹرطاہر علی جاوید بھی کورونا کا شکار ہو گئے ۔ پی آئی سی لاہور میں کارڈیک سرجری یونٹ کے سربراہ پروفیسر آفتاب یونس صحتیابی کے بعد دوبارہ کورونا کا شکار ہوگئے ۔ٹی ایچ کیو ہسپتال بوریوالا کے ڈاکٹر اور نجی بنکوں کے دو ملازمین سمیت مزید 13 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی۔پاکپتن سے ن لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی میاں نوید علی نے کورونا کو شکست دیدی۔ بیرون ملک سے 26189افراد دوسرے فیز کے تحت پنجاب پہنچے ہیں ، ان میں سے 325افراد کے کورونا ٹیسٹ پازیٹو آئے جبکہ 11459افراد کے ٹیسٹ نتائج کا انتظار ہے ۔ 14405افراد کا کورونا ٹیسٹ نیگٹو آیا ، ڈیرہ غازیخان سے ایک ،فیصل آباد62، لاہور 211، ملتان 50اور روالپنڈی سے ایک مسافر کورونا کا شکار ہوا۔ادھر دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد90لاکھ جبکہ اموات 4لاکھ 68ہزار سے تجاوز کر گئیں۔کابل میں امریکی سفارتخانے کے عملہ کے 20 سے زائد ارکان کورونا کا شکار ہوگئے ۔جرمنی میں گوشت پروسیسنگ کمپنی ٹونیز کے 1000سے زائد ملازمین میں کورونا کی تصدیق ہونے کے بعد تمام 6500 ملازمین اور اہلخانہ کو قرنطینہ میں جانے کاحکم دید یا گیا۔ بیجنگ میں22نئے کیس سامنے آگئے ۔چینی حکام کا کہنا ہے بیجنگ ایک دن میں 10 لاکھ افراد کا کورونا ٹیسٹ کرسکتا ہے ۔بھارت میں مزید14944کیس رپورٹ ہوگئے ۔ نئی دہلی میں متاثرین کیلئے پانچ روزہ قرنطینہ کا حکم چند گھنٹے بعد ہی واپس لے لیا گیا ۔ قبرص کے صدر نے کورونا کے باعث اسرائیل کا دورہ منسوخ کر دیا۔دبئی نے اعلان کیا ہے 7 جولائی سے سیاحوں کو ملک میں داخلے کی اجازت ہوگی۔سعودی عرب میں 101سالہ خاتون نے کورونا کو شکست دیدی۔سعودی عرب میں90روز ہ لاک ڈائون کے بعدمعمولات زندگی بحال ہوگئے ۔جدہ میں مارکیٹس ،بیوٹی پالر، باربر شاپ، کاروباری مراکز کھل گئے ۔ ملک بھر میں کھیلوں کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کے احکامات بھی دیدیے گئے ہیں۔