لاہور( این این آئی) ٹریڈنگ کارپوریشن پاکستان نے 50ہزارمیٹرک ٹن یوریا کھاد کی درآمد کیلئے بین الاقوامی ٹینڈر طلب کر لیا ۔ ٹی سی پی کی شرائط کے مطابق فراہم کیا جانے والایوریا مکمل طو رپر پاکستان اسٹینڈرڈ ز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کے مجوزہ معیار اور شرائط اورنافذ درآمدی پالیسی آڈر کے مطابق ہونا چاہے ۔ٹینڈر کھلنے کی تاریخ 3جنوری 2019ء مقرر کی گئی ہے ۔