نئی دہلی ، کٹھمنڈو ، ڈھا کہ( آن لائن )جنوبی ایشیا کے مختلف ملکوں نیپال ، بھارت ،بنگلہ دیش میں طو فانی بارشوں کے دوران حادثات کے دوران ہلاکتوں کی تعداد150 سے تجاوز کر گئی ہے ۔ مون سو ن بار شیں بھارت، نیپال اور بنگلہ دیش میں تباہی کا باعث بنی ہیں اور نشیبی علاقوں میں لوگ، مکانات بہہ گئے ہیں۔ بنگلہ دیش میں 5 بچوں کے ڈوبنے کے بعد ملک میں ہلاکتوں کی تعداد 34 ہوگئی جبکہ 7 افراد خلیج بنگال میں کشتی الٹنے کے بعد بہہ گئے ۔ادھر نیپال میں سیلابی پانی کے پیچھے ہونے کے باوجود کم از کم 67 افراد ہلاک ہوگئے ۔